Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

شام کے ایئربیس پر حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ آمنے سامنے

تل ابیب/انقرہ: شام کے ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکیہ شام کے ایک فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی تیاری کر رہا تھا، جسے اسرائیلی حکام نے اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر موجودہ صورتحال برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم حلب کے قریب ایک ایئربیس پر ترک فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کو اس سمجھوتے کے منافی قرار دیا گیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شام کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ ترک فوجیوں کی تعیناتی اس کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، تاہم ان انتباہات کو نظر انداز کیا گیا۔

دوسری جانب ترکیہ نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے کسی فوجی اڈے پر تعیناتی کا مقصد اسرائیل کے لیے خطرہ پیدا کرنا نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے نے خطے میں اسرائیل، ترکیہ اور شام کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے بھی اسرائیلی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *