Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

میونسپل کمیٹی لورالائی کا اہم اجلاس، کونسلران کا انتظامی امور اور مبینہ بے ضابطگیوں پر اظہارِ تشویش

میونسپل کمیٹی لورالائی کا اہم اجلاس، کونسلران کا انتظامی امور اور مبینہ بے ضابطگیوں پر اظہارِ تشویش
لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )میونسپل کمیٹی لورالائی کے وائس چیئرمین ٹھیکیدار حاجی محمد نذیر اوتمانخیل کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل کمیٹی کے انتظامی، مالی اور عوامی امور سمیت شہری مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے معزز کونسلران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل، ادارے کی کارکردگی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔وائس چیئرمین حاجی محمد نذیر اوتمانخیل کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی آمد پر کونسلران نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں میونسپل کمیٹی کے مختلف معاملات، عوامی مشکلات اور کونسلران کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران متعدد کونسلران نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین طاہر ناصر اور چیف آفیسر کی مسلسل غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی ایک اہم عوامی ادارہ ہے، جس کا براہ راست تعلق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہے۔ کونسلران کے مطابق ذمہ دار حکام کی عدم موجودگی کے باعث بلدیاتی امور متاثر ہونے اور عوامی مسائل کے بروقت حل میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔کونسلران نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام منتخب نمائندگان اور متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کرنی چاہئیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، گلیوں اور سڑکوں کی صورتحال، اسٹریٹ لائٹس، شہری سہولیات اور دیگر بلدیاتی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے معاملات میں مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسلران نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام مالی اور انتظامی معاملات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری وسائل کو عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی معاملے میں بے ضابطگی یا بدعنوانی کی شکایت سامنے آئے تو اس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جانی چاہئیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں اور ادارے پر عوام کا اعتماد بحال رہے۔کونسلران نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے ان اداروں کو سیاسی یا ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کا مرکز بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں، کونسلران کو اعتماد میں لیا جائے اور ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات سمیت تمام اہم معاملات میں منتخب نمائندگان کو مناسب معلومات فراہم کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اجلاس میں کونسلران کا مؤقف تفصیل سے سنا اور ان کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تحفظات کو اہمیت دی۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرکے کونسلران کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کر سکیں۔اجلاس میں شریک تمام معزز کونسلران نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کی، کونسلران کا مؤقف تحمل سے سنا اور میونسپل کمیٹی سے متعلق مسائل پر گفتگو کے لیے وقت فراہم کیا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لورالائی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کے حل، بلدیاتی ادارے کی مؤثر کارکردگی اور میونسپل کمیٹی کے معاملات میں شفافیت و قانون کی بالادستی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کونسلران نے کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد یا شخصیت کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ میونسپل کمیٹی کو ایک فعال، شفاف اور مؤثر عوامی ادارہ بنانا ہے، جہاں تمام فیصلے قانون کے مطابق اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام کونسلران کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے تاکہ لورالائی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا عملی اور مستقل بنیادوں پر ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *