Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

کورنگی پریس کلب میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

کورنگی پریس کلب میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ٹریفک سمیت سیاسی، سماجی رہنماؤں کی شرکت

کیک کاٹا گیا ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا

رپورٹ: محمد عُبیدالله میرانی
کراچی

کراچی کورنگی پریس کلب میں 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور کورنگی پریس کلب کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سہیل آرائیں اور ایس ایس پی ٹریفک کورنگی اسرار چنگیزی تھے۔ انہوں نے کورنگی پریس کلب کے بانی و چیئرمین میر اوشاق علی میرانی، صدر محمد عُبیداللہ میرانی اور جنرل سیکرٹری صبغت اللہ سولنگی کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر قومی جذبے کا اظہار کیا اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل آرائیں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ ہمیں وطن کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ قوموں کی ترقی اتحاد، نظم و ضبط، محنت اور قربانی کے جذبے سے ہی ممکن ہے مہمانوں نے کورنگی پریس کلب کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پریس کلب کے صحافتی و فلاحی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب میں پاکستان پیپلرز پارٹی کہ رہنماٶں سردار حفیظ اللہ نوناری فوکل پرسن محب چانڈیو سمیت سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع کورنگی کے نائب صدر سعید لکھن اور ضلع کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی جمعیت علمائے اسلام ضلع کورنگی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری قاری عبدالرزاق، قاری محمد موسیٰ خان اور جناب نجم الحسن سمیت دیگر عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے اور جشنِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی ٹریفک پولیس ضلع کورنگی کی جانب سے ایس او ٹریفک حوت خان جونیجو بھی تقریب میں موجود تھے تقریب میں کورنگی پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نورین ملک، دلدار ملک، عبدالقدوس رند، رانا قربان، مہرون سمیت دیگر نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی اس موقع پر کورنگی پریس کلب کے سینیئر نائب صدر غلام حسین لنڈ، رابطہ سیکرٹری ارباب ظہیر دھاریجو، آفس سیکرٹری جنسار سمون ممبر اسرار سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے شرکاء نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، جمہوری اقدار اور ملکی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے آخر میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی اختتام پر کورنگی پریس کلب کے بانی و چیئرمین میر اوشاق علی میرانی، صدر محمد عُبیداللہ میرانی اور جنرل سیکرٹری صبغت اللہ سولنگی نے تمام معزز مہمانوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، پولیس افسران اور صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *