Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قراروزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی متاثرہ ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان کے لیے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے جذبۂ انسانیت، ہمت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور مشکل گھڑی میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کے لیے فوری اقدام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالرازق خلجی نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کی، ایسے باہمت، فرض شناس اور انسان دوست نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عبدالرازق خلجی جیسے نوجوانوں پر فخر ہے جو مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں، نوجوان نسل کو بھی ایسے باہمت اور انسان دوست کرداروں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ایسے شہریوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے جو انسانی جان بچانے اور مشکل میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے بروقت اور مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور جذبۂ انسانیت معاشرے کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔ اس موقع پر عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں نے بروقت بہتر علاج و معالجے کی فراہمی، حوصلہ افزائی، داد رسی اور سرکاری ملازمت کے اعلان پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی ان کے لیے باعثِ عزت ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے مشکل وقت میں متاثرہ افراد کی مدد اور بروقت داد رسی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *