Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

نسئی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، انتظامیہ نے اصل حقائق واضح کردیئے

نسئی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، انتظامیہ نے اصل حقائق واضح کردیئے

نسئی: نسئی میں تجاوزات کے خلاف حالیہ کارروائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی اچانک یا بغیر پیشگی اطلاع کے نہیں کی گئی، بلکہ اس سے قبل متعلقہ افراد کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل نسئی میں نیشنل ہائی وے کی بندش کے بعد اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نے انجمن تاجران، یونین کونسل چیئرمین اور موٹروے حکام کو دفتر طلب کرکے اجلاس منعقد کیا، جس میں سڑک کو تجاوزات سے کلیئر کرنے اور ضرورت کے مطابق مشینری فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 6 اپریل 2026 کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے پہلا باقاعدہ نوٹس جاری کیا گیا، جو متعلقہ ہوٹلوں، پٹرول پمپس اور دکانداروں نے وصول کیا۔ نوٹسز کے بعد انتظامیہ کی موجودگی میں ایکسویٹر کے ذریعے متعدد تجاوزات بھی ہٹائی گئیں۔

بعد ازاں بعض بڑی عمارتوں اور دکانوں کو بھی تجاوزات کے دائرے میں شامل ہونے پر 5 مئی 2026 کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا، جس کی وصولی بھی متعلقہ افراد سے حاصل کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی کے بعد نئے اسسٹنٹ کمشنر نے نسئی بازار کا دورہ کیا اور مقررہ 110 فٹ حدود میں آنے والی بعض تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دکانیں سیل کردیں۔

حالیہ کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر سامنے آیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی بغیر پیشگی اطلاع کے کی گئی، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابقہ نوٹسز، دکانداروں کو فراہم کی گئی نقول اور کارروائی کی ویڈیوز ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ تجاوزات کے مسئلے کو پُرامن اور مؤثر انداز میں حل کیا جاسکے اور عوام کو مستقبل میں مشکلات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *