Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

یومِ آزادی محض جشن نہیں، قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے عزم کا دن ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ آزادی محض رقص و سرور اور رسمی تقریبات کا نام نہیں بلکہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہداء اور بزرگوں کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے ان کی قربانیوں کی لاج رکھنے اور قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ آزادی کے کئی عشروں بعد بھی قوم اپنے اس بنیادی مقصد کی تکمیل کی منتظر ہے۔ ہم نے آزادی تو حاصل کرلی لیکن آزادی کے حقیقی مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے۔ آج بھی ملک کے بیشتر شعبہ جات اور ادارے نوآبادیاتی دور کی غلامانہ سوچ فرسودہ نظام اور غیر اسلامی طرزِ حکمرانی کے اثرات سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہوسکے۔ مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ قیامِ پاکستان کا مقصد محض جغرافیائی آزادی نہیں تھا بلکہ ایک ایسی مملکت کا قیام تھا جہاں قرآن و سنت کی تعلیمات، عدل و انصاف، مساوات، دیانت اور اسلامی اقدار کو ریاستی و معاشرتی زندگی میں عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ ملک کو حقیقی معنوں میں مضبوط خودمختار اور خوشحال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم آزادی کے اصل نظریے اور مقاصد کی طرف رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وطنِ عزیز کی آزادی کی حفاظت صرف نعروں اور تقریبات سے نہیں بلکہ ملکی سلامتی قومی وحدت آئین و قانون کی بالادستی اسلامی اقدار کے تحفظ اور قیامِ پاکستان کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے عملی جدوجہد سے ممکن ہے۔ قوم کو چاہیے کہ اس دن محض جشن منانے کے بجائے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی، فلاحی اور خودمختار ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *