Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کیلیے برطانیہ جائیں گے، اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد: برطانیہ کی چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے تحت 33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ History
برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں منتخب اسکالرز کے اعزاز میں پری ڈپارچر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ منتخب اسکالرز تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی، گورننس، کاروبار اور سفارت کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

پاکستانی اسکالرز لندن، ایڈنبرا، گلاسگو، برسٹل اور شیفیلڈ سمیت برطانیہ کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم ہوں گے۔

اسکالرز عالمی صحت، انسانی حقوق، میڈیا، ترقیاتی معیشت، روبوٹکس اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں گے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے اگلے مرحلے کے لیے درخواستیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسکالرشپس برطانیہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کی عملی مثال ہیں۔ یہ پروگرام باصلاحیت افراد کو نئی مہارتیں، روابط اور تجربات فراہم کرتے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسکالرز پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان میں تقریباً 2 ہزار چیوننگ اور 1500 سے زائد کامن ویلتھ اسکالرز کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *