Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطسولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظورنواب ایاز جوگیزئی بلوچ قوم کے ساتھ جرگہ کریں، ہم نے ایک ساتھ چلنا ہے، محمود خان اچکزئیمحمود اچکزئی کا جرگے سے خطاب، پُرامن رہنے کا اعلانملک میں نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیاامریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیپاکستان اور کرغزستان کے درمیان 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطسولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظورنواب ایاز جوگیزئی بلوچ قوم کے ساتھ جرگہ کریں، ہم نے ایک ساتھ چلنا ہے، محمود خان اچکزئیمحمود اچکزئی کا جرگے سے خطاب، پُرامن رہنے کا اعلانملک میں نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیاامریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز یہاں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، میر عاصم کرد گیلو اور نوابزادہ میر طارق مگسی، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی، رحمت صالح بلوچ اور ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، پارلیمانی سیکرٹری میر عبدالصمد گورگیج اور اصغر ترین، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ، جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ ، سابق ضلع ناظم سبی میر حیر بیار خان ڈومکی شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کا حل اور صوبے میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔ ملاقاتوں میں صوبے کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *