Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، 4 حلقوں میں پولنگ جاری

میرپور: آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق باغ کے 3 جبکہ حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مقامات پر پولنگ ایجنٹس کو انتخابی عمل کی نگرانی سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رکاوٹ یا بے ضابطگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی انتخابات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل اے 15 اور ایل اے 16 سے متعلق 9 شکایات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں۔ ان کے مطابق بعض پولنگ اسٹیشنز پر پارٹی کے پولنگ اسٹاف کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

واضح رہے کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی کے باعث پونچھ ڈویژن کے 5 جبکہ سدھنوتی کے 2 حلقوں میں پولنگ پہلے ہی مؤخر کی جا چکی ہے۔

موجودہ مرحلے میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور آئی پی پی کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سمیت دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی رپورٹ کے مطابق چاروں حلقوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جو اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی، جس میں مسلم لیگ ن نے 9 جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں مسلم لیگ ن نے 15 اور پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں جیتیں۔

اب تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں مسلم لیگ ن 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *