Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ ہونے کے معاملے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کو سیکرٹریز کے ذریعے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے وزارتِ قانون سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ججز تعیناتی کی سمری اس وقت کس مرحلے پر رکی ہوئی ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جہاں انہوں نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ 15 دن گزرنے کے بعد اس نے کیا اقدامات کیے۔ صدر کے اختیار کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا، پہلے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری واضح کرے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کا معاملہ اس طرح زیرِ التوا نہیں رکھا جا سکتا، جبکہ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے ججز کی تصدیق سے متعلق معاملات بھی رکے ہوئے ہیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون سے کل تک تحریری رپورٹ طلب کر لی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے صدر کو سمری بھیجنے کی تاریخ، اس کے بعد ہونے والی کارروائی اور سمری غیر معینہ مدت تک زیرِ التوا رہنے کے اثرات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو بھی عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *