Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی

استا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان

استا محمد(سلیم صحافی)
استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کی جانب سے دو پیپلز پارٹی رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر وزیر علی عمرانی اور سابق سٹی صدر محبوب علی دایو کی جانب سے صحافیوں پر لگائے گئے مبینہ غلط اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی تمام سرگرمیوں کی خبروں کا سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے اور عوام کو درست و بروقت معلومات فراہم کرنے کی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے، لہٰذا صحافیوں کی کردار کشی یا ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا نہ صرف آزادیٔ صحافت بلکہ عوام کے حقِ معلومات پر بھی حملہ تصور کیا جاتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ اصولوں، صحافتی اخلاقیات اور غیر جانبداری کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے آئے ہیں۔ کسی بھی صحافی یا صحافتی ادارے پر بغیر ثبوت الزامات عائد کرنا ناقابلِ قبول ہے، جس کی استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ بھرپور مذمت کرتا ہے۔پریس کلب نے واضح کیا کہ مذکورہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے صحافیوں کے خلاف اختیار کیے گئے رویے کے باعث ان کی تمام سیاسی، سماجی اور عوامی سرگرمیوں کی خبروں کا سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مکمل بائیکاٹ کیا جاتا ہے، جو آئندہ اطلاع تک جاری رہے گاپریس کلب نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر علی عمرانی اور محبوب علی دایو سے صحافیوں کے خلاف لگائے گئے مبینہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر فوری وضاحت طلب کرے، حقائق سامنے لائے اور ذمہ داروں کے خلاف تنظیمی کارروائی عمل میں لائے تاکہ صحافی برادری کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اگر پارٹی قیادت نے اس معاملے کا فوری نوٹس نہ لیا اور صحافی برادری کے تحفظات کا ازالہ نہ کیا گیا تو استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد مزید سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد اور پارٹی قیادت پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *