Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

عوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاء

حب نمائندہ خصوصی

کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع لسبیلہ کا پہلا تعارفی و محکمانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کونسل ہال اوتھل میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ، ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نصیب اللہ کاکڑ اوراسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی سمیت ضلع لسبیلہ کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطا کو ضلع لسبیلہ کا جامع تعارف پیش کرتے ہوئے انتظامی ڈھانچے،BSDI کے فیز 1کی مکمل شدہ BSDIفیز ٹو جاری اسکیمات اور BSDI فیز 3کی منظور شدہ اسکیمات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات، تعلیم، صحت، بلدیاتی امور، ریونیو، پانی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع میں حکومتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے ضلع لسبیلہ میں امن و امان، سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی، حساس تنصیبات کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درپیش مسائل، چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کیں۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے فوری حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء نے تمام محکموں کی بریفنگ کو سراہااور ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے، سرکاری وسائل کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، لہٰذا تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز، امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مکمل تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *