Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

اسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی پر وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے سخت وضاحت طلب کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی اب تک کیوں برقرار ہے، حالانکہ انہیں پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں اسلحے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی سوالات کیے اور جاننا چاہا کہ ذخائر میں کمی دور کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محدود ہتھیاروں کے ذخائر نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشن نہ کرنے کے فیصلے پر بھی اثر ڈالا، کیونکہ دستیاب فوجی وسائل امریکی آپشنز کو محدود کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج کو جدید گائیڈڈ میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے لیے درکار اہم ہتھیاروں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ایران سے متعلق کسی پالیسی پر نہ تو اختلاف ہے اور نہ ہی کوئی تلخ کلامی ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ وزیر دفاع کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ایسی رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، امریکی فوجی تیاریوں اور اسلحے کے ذخائر سے متعلق مختلف دعوے امریکی میڈیا اور حکومتی حلقوں میں مسلسل زیر بحث ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *