Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیل

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹی


بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے اپنے مقررہ ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے۔ حکومت نے ایک جانب غیر ترقیاتی اخراجات میں 28 ارب روپے کی بچت کی جبکہ دوسری جانب 2,966 ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے ترقیاتی وسائل کے مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز استعمال کی نئی مثال قائم کی۔ یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی، جس میں گزشتہ اور رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کی، جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف مکمل طور پر حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تکمیل یقینی بنائی گئی، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات میں 28 ارب روپے کی بچت کے ساتھ 2,966 ترقیاتی منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچائے گئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران 2,280 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر مانیٹرنگ اور سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اہداف کے کامیاب حصول پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس، مؤثر مانیٹرنگ اور مضبوط نگرانی کے نظام کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی پر خرچ کی جائے گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کی مؤثر نگرانی سے بدعنوانی اور کرپشن کی مؤثر روک تھام ممکن ہوگی اور ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر ضلع اور ہر شہری تک پہنچائے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی اہداف بھی مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور بہتر طرز حکمرانی کی نئی منزلوں کی جانب مزید تیزی سے گامزن کیا جا سکے اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب احمد نوشیروانی، میر محمد صادق عمرانی، سردار فیصل خان جمالی نے بھی شرکت کی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *