Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے نے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔

عہدیداران کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس میں اضافے کو واپس لیا جائے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیگر مسائل، ایکسل لوڈ، لائسنسنگ اور جرمانوں کے معاملات بھی حل کیے جائیں۔

ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 8 اگست کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی 8 اگست کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *