Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیمری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

ٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن تاجروں کو تنگ کرنے کے بجائے مسائل حل کرے۔ حکمت لہڑی، حبیب بادیزئی
تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔دولت لہڑی ، ظاہر شاہ کاکڑ
کوئٹہ : بلوچستان کے ممتاز ٹرانسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کے جائز مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے مسائل فوری طور پر حل کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہوں۔یہ اعلان ممتاز ٹرانسپورٹرز میر حاجی حکمت لہڑی، وحید خان کاکڑ، میر حاجی دولت لہڑی، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، خیبر پختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، وزیر خان کاکڑ، آل بلوچستان بس یونین کے صدر عبدالمتین اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔رہنماؤں نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تاجر برادری کے لیے مبینہ طور پر پیدا کیے جانے والے مسائل اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو بلاجواز ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا روزگار ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، اس لیے تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنے، مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے اور ایسے اقدامات سے اجتناب کرے جن سے شہر کا کاروباری نظام متاثر ہو۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر تاجروں کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک مزید وسعت اختیار کر سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ٹرانسپورٹر رہنماؤں نے بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، بس مالکان، ویگن مالکان، مزدا مالکان اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ 7 اور 8 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں اور تاجر برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *