Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

کوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ کم وولٹیج کے باعث متعدد علاقوں میں قیمتی برقی آلات جلنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں‘ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جبکہ بجلی آنے کے باوجود وولٹیج اس قدر کم ہوتا ہے کہ پنکھے، واٹر پمپ، فریج، اے سی اور دیگر برقی آلات درست طریقے سے کام نہیں کرتے۔ کم وولٹیج کے باعث متعدد گھروں میں قیمتی برقی سامان جل گیا، جس سے شہریوں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔شدید گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنے والے خواتین، بزرگ، بچے اور بیمار افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ واٹر پمپ نہ چلنے سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف شدید گرمی اور دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔شہریوں نے شکایت کی کہ بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود نہ تو لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جا رہی ہے اور نہ ہی کم وولٹیج کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل بروقت ادا کرنے کے باوجود انہیں بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔سماجی حلقوں اور شہری تنظیموں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، وولٹیج کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور جلنے والے برقی آلات کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور کم وولٹیج کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور شہری احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *