Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

قبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹم

گنداخہ: ( نامہ نگار) کھیرتھر کینال سے نکلنے والی قبو شاخ میں زرعی پانی کی مسلسل اور شدید قلت کے باعث ٹیل کے علاقوں میں زرعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ پانی نہ پہنچنے پر زمینداروں اور کاشتکاروں نے خشک نہر کے اندر جمع ہو کر محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید احتجاج کیا اور فوری طور پر پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت معروف زمیندار بھوتار اکبر خان جاگیرانی، وائس چیئرمین یونین کونسل نوشکی جدید میر مبارک خان ڈومکی، رئیس پنھل خان جمالی اور دیگر آبادگاروں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر علاقوں کو ضرورت سے زیادہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیل کے آبادگار کئی ہفتوں سے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگست کا مہینہ شروع ہونے والا ہے لیکن قبو شاخ کے آخری سروں تک پانی نہ پہنچنے کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل چاول کی فصل اور پنیری شدید متاثر ہو رہی ہے،اگر فوری طور پر پانی فراہم نہ کیا گیا تو تیار فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گی، جس سے کسانوں کو کروڑوں روپے کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور علاقے میں زرعی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت، نااہلی اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم نے ٹیل کے علاقوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بارہا توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس کے باعث کسانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔احتجاجی رہنماؤں نے چیف انجینئر ایریگیشن بلوچستان، سیکریٹری ایریگیشن، کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اوستا محمد سے فوری نوٹس لینے اور قبو شاخ کے ٹیل علاقوں تک ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے محکمہ ایریگیشن کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر ٹیل تک پانی نہ پہنچایا گیا تو زمیندار، آبادگار اور کاشتکار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اوستا محمد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ایریگیشن اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *