Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

گنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) گنداخہ کے شہریوں، سماجی شخصیات اور مختلف عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید جمالی کی عوامی خدمات، ترقیاتی اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی دیانت داری، عملی کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید جمالی کا ترقیاتی وژن صرف گنداخہ شہر تک محدود نہیں بلکہ پوری تحصیل گنداخہ کی خوشحالی، جدید شہری سہولیات اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ ان کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، جن میں صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کی مضبوطی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید جمالی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی علاقے کی حقیقی ترقی کا معیار عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل میں مضمر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شب و روز اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر جاوید جمالی نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں بلکہ عوام کے دکھ سکھ میں بھی برابر کے شریک رہتے ہیں اور شہری و دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ان کی مثبت سوچ، عوام دوست طرزِ عمل اور خدمتِ خلق کا جذبہ انہیں ایک کامیاب، متحرک اور بااعتماد عوامی نمائندہ بناتا ہے،شہری و سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر جاوید جمالی مستقبل میں بھی اسی جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے تاکہ علاقے کی ترقی کا سفر مزید تیز ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر آ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *