Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زور

نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں منعقد ہونے والے پہلے “ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026 ” میں تین اہم ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ یہ ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے اِگنائٹ، نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور پاکستان سنگل ونڈو کے اشتراک سے منعقد کئے گئے جن کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سرکاری اداروں اور منصوبوں کی خدمات کا اعتراف تھا۔
نادرا کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر “سٹیزن ایکسپیرئنس آف دی ایئر” اور پاکستان آن لائن ویزا سسٹم پر “ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن” کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح نادرا کے ذیلی ادارے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کو ای سہولت پر “فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے ایک تقریب کے دوران یہ ایوارڈز دئیے۔ تقریب میں اہم حکومتی عہدیداروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کے علاوہ ترقیاتی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈز پاکستان میں ڈیجیٹل اور عوام دوست خدمات کے فروغ اور ایک جدید، ڈیجیٹل پاکستان کے قیام کے سلسلے میں نادرا کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *