Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زور

بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے مشترکہ تعاون سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران (FSOs) اور سالٹ پروسیسرز کے لیے سالٹ فورٹیفیکیشن پروگرام کے موضوع پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد آیوڈائزڈ نمک کی معیاری پیداوار، مؤثر مانیٹرنگ، کوالٹی کنٹرول، پالیسیوں اور رہنما اصولوں پر مؤثر عملدرآمد اور متعلقہ افسران و صنعتکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ٹریننگ میں زونل منیجر ڈاکٹر محمود خان نے شرکاء کو آیوڈین کی انسانی صحت میں اہمیت، آیوڈین کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غیر آیوڈائزڈ نمک کے نقصانات اور معیاری آیوڈائزڈ نمک کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سالٹ فورٹیفیکیشن کے جدید تقاضوں، پوٹاشیم آئیوڈیٹ کے درست استعمال، آیوڈین کی مطلوبہ مقدار برقرار رکھنے، پیداواری مراحل، پیکنگ، ذخیرہ، کوالٹی کنٹرول اور ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ (RTK) کے مؤثر استعمال پر بھی تفصیلی عملی رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان فوڈ اتھارٹی انور کاکڑ ، ڈپٹی پروونشل کوآرڈینیٹر فیملی پلاننگ ڈاکٹر کامران الٰہی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر اویس ترین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایمل مندوخیل اور پروونشل پروگرام منیجر سید خلیل آغا نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے غذائی کمیوں کے خاتمے، آیوڈین کی کمی سے بچاؤ، معیاری آیوڈائزڈ نمک کی دستیابی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون، نگرانی اور استعدادِ کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔تربیتی پروگرام میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران، سالٹ پروسیسرز اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معیاری آیوڈائزڈ نمک کی پیداوار، مؤثر نگرانی اور عوام میں اس کے استعمال کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی، حبیب اللہ خان نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے سالٹ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غذائی قلت اور آیوڈین کی کمی جیسے صحت عامہ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایسے تربیتی پروگرام نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن انٹرنیشنل اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے صوبے بھر میں معیاری آیوڈائزڈ نمک کی پیداوار، مؤثر نگرانی اور عوام تک محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *