Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکامات

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق متعدد اہم احکامات جاری کر دیے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مختلف اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

عدالت نے ریلوے اسٹیشن چوک پر موجودہ ٹریفک نظام برقرار رکھنے اور یوٹرن کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، جبکہ امداد چوک یا ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب نئے یوٹرن کی تجویز مسترد کر دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے زرغون روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی تجاوزات، کیبنز، عارضی اسٹالز اور غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی آئی جی، ایس ایس پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مشترکہ کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت نے ڈرینیج چیمبرز میں ملبہ اور آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی، جبکہ نکاسی آب کے نظام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

سیف سٹی منصوبے کے تحت نئی تعمیر شدہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بلا اجازت کھدائی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اجازت لینے کا حکم دیا۔

عدالت نے سمنگلی روڈ اپ گریڈیشن کے لیے زمین کے حصول کا عمل جلد مکمل کرنے، کوئلہ پھاٹک ریلوے کراسنگ کی توسیع کے منصوبے پر فوری سول ورک شروع کرنے کی ہدایت کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت بلوچستان کو اقدامات کی سفارش کی، جبکہ امداد چوک ایف سی چیک پوسٹ کے باعث ٹریفک مسائل کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ فوری اٹھانے کا حکم دیا۔

عدالت نے سریاب سروس روڈ کی تعمیر کے معیار پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے تصویری اور ویڈیو شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی، جبکہ اوورہیڈ پلوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا۔

ٹریفک پولیس کو درپیش نفری کی کمی کے معاملے پر عدالت نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کو اہلکار فوری واپس کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ خصوصی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر چکی ہے، جس کے بعد کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو عدالتی احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *