Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا سوال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ “قیامت کتنے بجے ہے؟”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو “دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر” ہے، وہی اب دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کارکردگی، گورننس اور عوامی خدمت کا ایجنڈا ہوتا تو وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی دکھاتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقیاتی منصوبوں، گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، سڑکوں اور امن و امان کو ووٹ دیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بعض پولنگ اسٹیشنز پر شکایات کا ذکر کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *