Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

مسعود علی خان – سیاحت و ذائقوں کی پہچان

حسب منشا منشا قاضی

ابن سینا کا قول قول فیصل ہے وہ فرماتے ہیں وسعت قلب اور بے لوث ہمدردی یہ بڑے عظیم الشان وصف ہیں ، لیکن اس حقیقت کا علم بہت کم لوگوں کو ہے اور جنہیں علم ہو جاتا ہے وہ خاموشی اختیار کر کے عظیم بن جاتے ہیں ۔ میں نے ہمدرد لوگوں کو بڑا عظیم پایا ہے کیونکہ ہمدردی ایک ایسی طلائی چابی ہے کہ وہ دوسروں کے دلوں میں چاہت کے دروازے کھول دیتی ہے، خودغرضی کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ایک بے غرض دوست کا وجود باد صبح گاہی کا خوشگوار جھونکا ہے ، اور انہی جلیل القدر دوستوں میں جناب مسعود علی خاں کا نام نامی اسم گرامی میرے آئینہ ادراک کی فہرست میں سر فہرست آتا ہے، میں بڑے لوگوں سے دور رہتا ہوں اور عظیم لوگوں کی قربت میرا سرمایہ ء افتخار ہے ، مسعود علی خان کا شمار بڑوں میں تو بالکل نہیں ہوتا ، ھاں ! ان کا شمار عظیم انسانوں میں ہوتا ہے ، مسعود علی خان پاکستان کی سیاحت اور ہوٹلنگ انڈسٹری کی دنیا میں ایک اہم اور معتبر نام ہے ، یہ نام آپ نے تشہیری مہم کے ذریعے نہیں بنایا اس کے عقب میں مسلسل جدوجہد مسلسل کاوش مسلسل ریاضت اور مسلسل کام ، کام اور کام کی بازگشت سنائی دیتی ھے ، آپ سے مل کر دوبارہ ملنے کی تمنا دل میں کروٹیں لیتی ہے ، آپ کے انکسار میں افتخار تلاش کیا جا سکتا ہے اور یہ وصف آپ کی سرشت میں قدرت نے رکھ دیا ہے ، مسعود علی خان نے نہ صرف پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر ملک کی سیاحتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، بلکہ اپنے کاروباری وژن کے ذریعے پاکستانی کھانوں اور عالمی ذائقوں کو جدید انداز میں پیش کرنے کا کام بھی کیا۔
مسعود علی خان نے PTDC میں اپنی خدمات کے دوران پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیئے سہولیات فراہم کرنے، اور پاکستان کے مثبت تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، ان کی قیادت میں کئی اہم سیاحتی منصوبے شروع ہوئے، اور حکومتی و نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ ملا۔
سرکاری خدمات کے بعد انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں داخل ہو کر ریستوران کی صنعت میں نئی جہتوں کا اضافہ کیا۔ Somo، Spice Bazaar اور Mandarin Kitchen جیسے اعلیٰ معیار کے ریستوران ان کی کامیاب کاروباری سوچ کا ثبوت ہیں۔
جاپانی اور ایشیائی کھانوں کو جدید انداز میں پیش کر کے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کی۔
Spice Bazaar پاکستانی روایتی کھانوں کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں دیسی ذائقے، دلکش ماحول اور بہترین سروسز کا امتزاج ہے۔ Mandarin Kitchen چائنیز کھانوں کی جدت اور معیار کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔
مسعود علی خان کی کاوشیں صرف کاروباری نہیں بلکہ ثقافتی اور قومی سطح پر بھی اثر رکھتی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستانی کھانوں کو بین الاقوامی معیار پر پیش کیا بلکہ نئی نسل کو بھی معیاری اور ثقافتی طور پر بامعنی تجربات فراہم کیئے۔
آپ کی زندگی ایک کامیاب سرکاری افسر، وژنری کاروباری شخصیت، اور پاکستان کے سافٹ امیج کے سفیر کی حیثیت سے ایک روشن مثال ہے۔ امریکہ میں جتنا عرصہ آپ مقیم رہے وہاں پاکستان کی نیک نامی کے چلتے پھرتے محبت کے سفیر کی حیثیت سے اپنے وطن عزیز کی معاشی زلف پریشاں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ، آپ جسمانی طور پر امریکہ میں اور روحانی طور پر پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے شیزان ، پی سی اور سیاحتی مقامات پر موجود رہے ، اپنے وطن کی مٹی سے آپ کی محبت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں ، درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے مزدوروں کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھا لیتے ہیں ، آپ کے ادارے میں کام کرنے والے ملازم نہیں ہوتے ان کے رفقائے کار ہوتے ہیں ، بڑی محبت کرنے والے عظیم انسان مسعود علی خان عرصہ ء تین سال سے سی ٹی این فورم کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، راقم کو یہ اعزاز و شرف حاصل ہے کہ میری ہی تجویز پر سیمینارز کے لئیے ہال جدید عہد کی سہولتوں سے آراستہ تعلیم ، صحت ، ہنر ، ماحول اور معاشرے کی بھلائی کے کاموں کے لئیے وقف کر رکھا ہے ، آپ کا نسل نو کو ایک ہی پیغام ہے کہ
اپنی مٹی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
بقول ممتاز شاعر انجینیئر توقیر احمد شریفی کے محترم مسعود علی خان کا شمار ان معدودے چند افراد میں ہوتا ہے ، جو اپنے رتبے کی بلندی کو چھو لینے اور ہر نعمت سے بارآور ہونے کے باوجود اپنا رشتہ اپنی مٹی اور اس میں رہنے والے لوگوں سے جوڑے رکھتے ہیں ان پر باہر کے ملک کی مقناطیسی قوت کوئی اثر نہیں کرتی اور وہ اپنے ملک سے اور معاشرے سے اندھا دھند پیار میں لگے رہتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *