Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

ورکرز کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے، ذوالفقار احمد

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد کا ایف ایف سی ورکرز کنونشن سے خطاب، ورکرز کے مسائل کے حل، جدید ہاؤسنگ کالونی کے قیام اور شفاف فلاحی اقدامات کے عزم کا اعادہ

ماچھی گوٹھ، صادق آباد: سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ، جناب ذوالفقار احمد نے ماچھی گوٹھ، صادق آباد میں منعقدہ ایف ایف سی ورکرز کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کنونشن میں آمد پر ورکرز اور یونین عہدیداران نے ان کا پرتپاک اور پروقار استقبال کیا، جبکہ ورکرز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کر کے حکومت کے فلاحی اقدامات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری جناب ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر ورکرز کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے یہاں تشریف لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کو درپیش تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدید طرز کی *اسٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ کالونی* تعمیر کی جائے گی تاکہ ورکرز کو معیاری اور باوقار رہائشی سہولیات میسر آ سکیں۔

ذوالفقار احمد نے کہا، “ورکرز کے بچے ہمارے بچے ہیں، ان کی تعلیم، صحت اور رہائش ورکرز ویلفیئر فنڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔” انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ورکرز کی فلاح کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں، ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات *وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وژن کے مطابق کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد محنت کش طبقے اور ان کے اہلِ خانہ کو بہترین تعلیمی، طبی، رہائشی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی ہے۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مزید کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور خوش اسلوبی سے خدمات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلاحی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی میں شفاف نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر مستحق ورکر اپنے حق سے بلاامتیاز مستفید ہو سکے اور عوام کا ادارے پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

اس موقع پر ناصر باجوہ، صدر سی بی اے یونین ایف ایف سی نے تمام یونین عہدیداران اور ورکرز کی جانب سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد کا کنونشن میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کی جانب سے ورکرز کے مسائل کے حل، شفافیت کے فروغ اور فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ قابلِ تحسین ہے۔

کنونشن کے اختتام پر سی بی اے یونین کی جانب سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور ان کی ٹیم کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ورکرز نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *