Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

چین اور پاکستان کے تناظر میں بھارت نے بحری بیڑے میں توسیع تیز کر دی


نئی دہلی: چین اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں کے تناظر میں بھارت نے اپنی بحری طاقت میں اضافے کا منصوبہ تیز کر دیا ہے، جس کے تحت 2035 تک بھارتی نیوی میں 200 جنگی جہاز شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شپ یارڈز ہر چند ہفتوں بعد ایک نیا جنگی جہاز بحریہ میں شامل کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے میں توسیع کا مقصد خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے بڑے بحری بیڑے اور پاکستان کی جانب سے جدید آبدوزوں کے حصول کو بھارت اپنی بحری حکمت عملی میں اہم عوامل قرار دے رہا ہے۔

بھارتی بحریہ میں حالیہ عرصے کے دوران مقامی طور پر تیار کیے گئے نئے جنگی جہاز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس مہندرگیری شامل ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری بڑھانے کے لیے مقامی سطح پر جہاز سازی کو فروغ دے رہا ہے۔

اس وقت بھارتی بحریہ کے پاس تقریباً 150 بحری جہاز موجود ہیں، جبکہ مزید کئی جہاز زیر تعمیر ہیں۔ سابق ریئر ایڈمرل سنجے مسرا کے مطابق درست حکمت عملی اور وسائل کی دستیابی کی صورت میں بھارت 200 جہازوں کے ہدف سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

تاہم دفاعی ماہرین نے منصوبے کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جہاز سازی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ہنرمند افرادی قوت، انفراسٹرکچر اور اہم دفاعی نظاموں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کو بحری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے فرانس، روس، اسرائیل اور امریکا جیسے ممالک کے ساتھ تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب چین کی بڑھتی ہوئی بحری طاقت اور پاکستان کی جدید آبدوزوں کی شمولیت کو بھی بھارتی بحری حکمت عملی میں اہم عنصر قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *