Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت جاری، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کے سامنے چند تجاویز اور شرائط بھی پیش کیں، جن پر متعلقہ حلقوں میں غور و خوض جاری ہے۔ تاہم ان تجاویز یا شرائط کی سرکاری سطح پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی اور ممکنہ سیاسی پیش رفت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

لہٰذا وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی یا کسی نئی سیاسی ترتیب سے متعلق تمام دعوے اس وقت تک غیر مصدقہ ہیں جب تک متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری مؤقف جاری نہیں کیا جاتا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *