Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ کیلئے متحرکویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ کیلئے متحرکویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدری

مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 فوری معطل کرکے 2023 کی متفقہ پالیسی بحال کی جائے، ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

کوئٹہ (پ ر): ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کی ذیلی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس حاجی عبدالغفار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026کے حوالے سے اختیار کیے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں میر احمد بلوچ، شاہ جہان بلوچ، مرتضیٰ ترین، ڈاکٹر ناشناس لہڑی، فاروق لانگو، حبیب خان، سید رضوان علی ہاشمی، ریاض احمد اور مدثر ندیم نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اخباری صنعت جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کی کبھی مخالف نہیں رہی، تاہم موجودہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔ اس میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے بلوچستان میں پہلے ہی مشکلات کا شکار صحافت اور اخباری اداروں کی بقا خطرے میں پڑ جائے گی، جبکہ اقربا پروری اور اجارہ داری کو مزید فروغ ملے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اخباری صنعت کے تحفظ اور بقا کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی
شرکاء نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور 2023 کی وہ میڈیا پالیسی، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پایۂ تکمیل تک پہنچی تھی، دوبارہ بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کی پالیسی میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے واضح شقیں اور فنڈ مختص کیا گیا تھا، لہٰذا اس فنڈ کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کیا جائے تاکہ بلوچستان میں ڈیجیٹل صحافت کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکے اور اخباری صنعت کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *