Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

دوستی اور رشتہ داریوں میں مندی کا رجحان

تحریر ۔۔۔شہزاد بھٹہ
ارسطو نے کہا تھا کہ ھر ایک نئی چیز اچھی معلوم ھوتی ھے لیکن دوستی جتنی پرانی ھو گئی اتنی ھی عمدہ اور مضبوط ھوتی ھے
دوستی محبت، اعتماد اور اخلاص پر مبنی ایک ایسا بے لوث رشتہ ہے جو انسانوں کو جوڑتا ہے۔ ایک سچا دوست زندگی کے ہر کٹھن موڑ پر سہارا بنتا ہے اور خوشی و غم بانٹتا ہے۔ دوستی کا رشتہ انسان کی پہچان اور اس کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا
دوستی انسانوں کے درمیان ایک رشتے اور تعلق کا نام ہے۔ اس تعلق کی ایک طرف کو دوست کہتے ہیں۔ یہ تعلق ممکن ہے باہمی ہو یا ایک طرفہ ہو۔ یہ رشتہ محض تعلق نہیں ہے بلکہ ایک ایسا تعلق ہے جو دو یا دو سے زیادہ انسانوں کو محبت، سچائی، تعاون، اخلاص، باہمی تفاہم اور اعتماد کے رشتہ میں ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔ ان ارکان میں سے کسی ایک کے کم ہونے سے دوستی کا رشتہ ٹوٹ جاتا ھے
دوستی باہمی اعتماد راز داری اور سچائی دوستی کی بنیاد ہیں۔ایک اچھا دوست آپ کی خوشی میں خوش اور غم میں دکھی ہوتا ہے
دوست آپ کو آپ کی خامیوں اور خوبیوں کے ساتھ قبول کرتا ہے۔علمائے نفسیات اور محققین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مضبوط اور صحت مند دوستیاں ذہنی سکون اور بہتر جسمانی صحت کا باعث بنتی ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ دوستی جیسا مقدس رشتہ مفادات دولت اور ٹیکنالوجی کی نذر ھوتا جارھا ھے جوں جوں ٹیکنالوجی ترقی کرتی جارھی ھے قریبی بیٹھے لوگ بھی کوسوں دور چلے جاتے ہیں

دنیا بھر میں دوستیاں تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ دوستوں کی محفلیں کم ھوتی جارھی ھیں لوگ نفسا نفسی کے شکار ھوتے جارھے ھیں لوگ اتنے مصروف ھو گئے ھیں کہ آپس میں رابطے کم از کم ھو گئے ھیں اب ملاقاتیں صرف کسی فوتگی یا خوشی کے موقع پر ھی ھوتی ھے
1990 سے اب تک، امریکہ میں “میرا کوئی قریبی دوست نہیں” کہنے والوں کی تعداد چار گنا بڑھ کر 12% ہو گئی ہے۔
اسی دوران، 10 یا اس سے زیادہ قریبی دوست رکھنے والے افراد کی تعداد میں ایک تہائی کمی آئی ہے۔
بھارت کے شہری علاقوں میں بھی یہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ جاننے والے بڑھ رہے ہیں، مگر سچی دوستیاں کم ہو رہی ہیں۔
پہلے لوگ کیفے، کلب یا تقریبات میں اجنبیوں سے بھی بات چیت کر لیتے تھے۔ اب لوگ بھیڑ میں بھی تنہا رہتے ہیں۔
امریکہ میں پچھلے دو سالوں میں اکیلے کھانا کھانے والوں کی تعداد میں 29% اضافہ ہوا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے تو دوستی پر ایک کورس ہی شروع کر دیا ہے۔
یہ صرف سماجی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک ثقافتی مسئلہ ہے۔
دوستی کے لیے وقت نکالنا اب عیاشی نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے۔
تنہائی ایک لت بنتی جا رہی ہے۔ اگر ہم نے دوستی کی قدر نہ کی تو ہم نہ صرف نئے دوست بلکہ پرانے رشتے بھی کھو دیں گے۔
وقت کے ساتھ ساتھ دوستی جیسا مقدس رشتہ مفادات دولت اور ٹیکنالوجی کی نذر ھوتا جارھا ھے جوں جوں ٹیکنالوجی ترقی کرتی جارھی ھے قریبی بیٹھے لوگ بھی کوسوں دور چلے جاتے ہیں
پچھلے کچھ سالوں کی سیاسی صورتحال سے بھی دوستیاں اور رشتہ داریوں میں دوریاں پیدا ھوئی ھیں
تجربہ کے مطابق جب آپ کا قریبی دوست آپ کا کولیک بنتا ھے تو وہ بدترین دشمن ثابت ھوتا ھے
ماہرین کے مطابق
1. تنہائی دل کی بیماری، ڈیمنشیا، اور قبل از وقت موت کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
2. یہ اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنا دن میں 15 سگریٹ پینا
3. دوستی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے ضروری ہے۔
4. ہارورڈ کی 80 سالہ تحقیق کے مطابق، حقیقی خوشی اور صحت کا راز قریبی تعلقات ہیں۔
5. پیسہ کمایا جا سکتا ہے، مقام بدل سکتا ہے، لیکن سچا دوست وہی ہے جو ہر حال میں ساتھ کھڑا ہو۔
6. دوستی وہ دولت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس لیے صرف جان پہچان پر اکتفا نہ کریں دوستوں کو اہمیت دیں کیونکہ اچھے دوست ہی اصل دولت ہیں۔
7. دوستی کو پروان چڑھائیں، وقت نکالیں، معاف کریں، یادیں بنائیں۔
8. سچے دوستوں سے زندگی اور بھی خوبصورت ہو جاتی ہے۔
9. ایسے برے حالات میں بھی کچھ دیوانے قسم کے لوگ اپنے دوستوں کو اکٹھے کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں
دوستی ایک نعمت ہے اس سے فیضیاب ہوتے رہیں۔
دوستوں اور پیاروں کے ساتھ خوش رہیں۔🙏

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *