Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

بلوچستان میں جاری شورش اور سازش کیخلاف عوامی شعور بیدار ہوچکا ،عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ، مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں جاری “شورش اور سازش ” کے حوالے سے عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے۔ عوام کو مزید بیدار کرنا ہر سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعت کی قومی ذمہ داری ہے تاکہ عوام دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، جبر، دہشت گردی، قتل و غارت اور بربریت کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ قومی سلامتی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پائیدار امن کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر شہداء کے جنازے اور غمزدہ ماؤں کی سسکیاں ظالم قوتوں اور وقت کے فرعونوں کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی، جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم ہمیشہ عارضی اور حق و انصاف ہمیشہ غالب رہا ہے۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے مؤثر، غیر جانبدار اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں تاکہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن، استحکام اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *