Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

بلوچستان میں مصنوعی آفت مسلط ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے زیارت کے شہداء کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے پر کوئی آسمانی نہیں بلکہ مصنوعی آفت مسلط ہے، جس کا مقابلہ صرف باہمی اتحاد، اتفاق، سیاسی شعور اور عوامی بیداری سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو نیلام کرنے کا بل ربڑ اسٹیمپ بلوچستان اسمبلی سے منظور کرایا گیا، جو صوبے کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کی حمایت کا فیصلہ پاکستانی قوم کا نہیں تھا بلکہ اس وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سرزمین افغانستان پر حملوں کے لیے استعمال ہوئی اور لاکھوں بے گناہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بعد میں خود ایک وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ جنرل مشرف کا فیصلہ تھا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کے وزیر دفاع خواجہ آصف جو انتشاری زبان استعمال کررہے ہیں وہ سب قوم کے سامنے موجود ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ماضی میں بلوچ خواتین کے سروں پر ہمدردی کی چادر اوڑھنے والی مریم نواز آج بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ کیوں کھڑی نظر نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حقیقی قیادت کو دیوار سے لگانے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکمرانوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور امن و امان کے سنگین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے عوام کے اعتماد پر مبنی پالیسیاں اختیار کی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *