Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

،زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات، کاشتکاروں میں اطمینان

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایات پر میر ضرار ناصر خان جمالی نے محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ کھیرتھر کینال سے نکلنے والی مختلف ذیلی شاخوں کا تفصیلی دورہ کیا اور زرعی پانی کی منصفانہ، شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر ہی ضروری اقدامات کیے۔شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باوجود میر ضرار ناصر خان جمالی مختلف نہری شاخوں پر پہنچے، جہاں انہوں نے پانی کی صورتحال، بہاؤ اور تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں کے کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، غیر قانونی واٹر کورسز اور پانی کی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے،میر ضرار ناصر خان جمالی نے کاشتکاروں اور زمینداروں سے ملاقاتیں بھی کیں، ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی کی ہدایت پر زرعی پانی کی فراہمی کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی علاقے کے آبادگار کو پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،دورے کے دوران محکمہ ایریگیشن کے افسران نے بھی پانی کی تقسیم اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ متعدد مقامات پر موقع پر ہی عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔دریں اثنا عوامی، سماجی، کسان اور زمیندار حلقوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور میر ضرار ناصر خان جمالی کی عوام دوست پالیسی اور عملی نگرانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں خود نہری علاقوں کا دورہ کرکے کاشتکاروں کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان عملی کاوشوں سے زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی ہوگی، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور علاقے کے آبادگاروں کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *