Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا سینٹ گیبریل اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا سینٹ گیبریل اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ

آل پارٹیز کرسچن ریپریزنٹیٹوز الائنس کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے رابطہ، سینٹ گیبریل اسکول کے تحفظ کے لیے مشترکہ مؤقف

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) آل پارٹیز کرسچن ریپریزنٹیٹوز الائنس کی ایگزیکٹو اراکین نے چیئرمین ولیم برکت کی سربراہی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں جنرل سیکریٹری طارق گل، انفارمیشن سیکریٹری اکرم گل، امیر جاوید، یونس مسیح اور کیون یونس شامل تھے۔ وفد نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی سیکریٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز صورت خان کاکڑ، نوابزادہ اسفندیار جوگیزئی، گل خلجی اور ضلع کوئٹہ کمیٹی کے ایگزیکٹو رکن جنان خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آرچر روڈ، کوئٹہ پر واقع سینٹ گیبریل اسکول کے حوالے سے اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 73 سالہ معاہدہ ختم کرنے اور اسکول کی جگہ کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مذکورہ معاہدے کے خاتمے اور سینٹ گیبریل اسکول کی جگہ کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینٹ گیبریل اسکول کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ کوئٹہ شہر کے طلبہ و طالبات اس تاریخی اور اہم تعلیمی ادارے میں دوبارہ تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس معاملے کو ہر مناسب فورم پر بھرپور انداز میں اٹھائے گی اور سینٹ گیبریل اسکول کی بحالی کے لیے اپنی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *