Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا جب کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل ہیں، ملزمان (BLA) کے کیمپس سے تربیت یافتہ ہیں، ملزمان نے ریکی اور کمیونیکشن کی ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیرزیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے، ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک بنانے کے لیے بھی سرگرم تھے، ملزمان سے 4 کلو گرامبارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ،بال بیرنگ برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مذید تحقیقات کی جارہی ہے، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مذید ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو ملزمان سے تحقیقات کے بعد مذید کارروائی عمل میں لائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *