Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانی

مسلم باغ میں کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد تقسیم

مسلم باغ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا نے اپنے دفتر میں بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی، فرض شناسی، دیانتداری اور دفتری امور کی مؤثر انجام دہی پر افسران و اہلکاروں میں حسنِ کارکردگی کے تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

اس موقع پر تحصیلدار اسد اللہ صاحب، نائب تحصیلدار عبدالسلیم صاحب، حافظ اللہ گانگو، راحمت اللہ کانگو، نصراللہ کانگو، جان محمد پٹواری، عمر شاہ پٹواری، ریڈر غلام اللہ شفیع اللہ، اور محیب اللہ کو ان کی نمایاں خدمات، محنت، ذمہ داری اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا نے اس موقع پر کہا کہ محنتی، فرض شناس اور دیانتدار افسران و اہلکار کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ عوامی خدمت کے معیار میں بھی مزید بہتری آتی ہے۔

انہوں نے تمام اعزاز یافتہ افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *