Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ میں بدامنی، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ() جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشت گردی، خصوصاً ہزارگنجی، سریاب، قمبرانی اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، شاہراہوں پر عدم تحفظ اور حکومتی رٹ کا تقریباً ختم ہو جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور صوبہ اس وقت خون، خوف اور بے یقینی کی کیفیت سے گزر رہا ہے، جہاں شہریوں کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں رہی۔ رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کے ریڈ زون میں ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی دن دہاڑے شہادت اور ہنہ اوڑک کے پہاڑوں میں مسلح گروہوں کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے، جبکہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے محض بیانات، نمائشی سرگرمیوں اور تصویری مہم تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند دیواروں اور سخت سکیورٹی حصار میں رہ کر امن کے دعوے کرنا ان خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جنہوں نے دہشت گردی اور بدامنی کے باعث اپنے پیاروں کو کھویا یا معاشی تباہی کا سامنا کیا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فوری، مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں، ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر بحال کیا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، شاہراہوں، تجارتی مراکز اور شہری علاقوں کو محفوظ بنایا جائے اور بلوچستان کے عوام کو خوف، عدم تحفظ اور مسلسل خونریزی کی فضا سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اور عملی حکمتِ عملی اختیار کی جائے، کیونکہ عوام اب دعوؤں اور یقین دہانیوں کے بجائے امن، انصاف اور مؤثر حکمرانی کے عملی ثمرات دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تر صورت حال کا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ جائزہ لے رہی ہے اور عوام کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *