Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنائینگے، سیدال ناصر

ڈپٹی چیرمین سینیٹ پاکستان، سیدال خان ناصر نے بین الاقوامی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان کسی بھی جمہوری ریاست کا وہ بنیادی ستون ہے جہاں عوام کی آواز کو آئینی اور قانونی شکل دی جاتی ہے، قومی پالیسیوں کی سمت متعین ہوتی ہے اور اجتماعی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مستقبل کا تعین کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا بین الاقوامی یومِ پارلیمان اس حقیقت کی تجدید کا دن ہے کہ مضبوط، خودمختار اور باوقار پارلیمانی ادارے ہی جمہوری استحکام، قانون کی بالادستی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی اعتماد کی ضمانت ہوتے ہیں۔ ایک فعال پارلیمان نہ صرف عوامی مسائل کا مو¿ثر حل پیش کرتی ہے بلکہ قومی یکجہتی، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈپٹی چی¿رمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان وفاق کی وحدت، آئینی بالادستی اور جمہوری روایات کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ نبھا رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مو¿ثر قانون سازی، عوامی امنگوں کی ترجمانی، پارلیمانی نگرانی اور بین الپارلیمانی تعاون ایسے بنیادی ستون ہیں جو ریاستی اداروں کو مضبوط اور جمہوری نظام کو مستحکم بناتے ہیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، کیونکہ پارلیمانیں بین الاقوامی تعاون، علاقائی امن، باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی پارلیمانی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے خواتین، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کی فعال اور مو¿ثر نمائندگی کو ایک جامع اور مضبوط جمہوری نظام کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ اور مستحکم معاشرے وہی ہوتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، مو¿ثر نمائندگی اور قومی فیصلوں میں بھرپور شرکت حاصل ہو۔آخر میں ڈپٹی چی¿رمین سینیٹ نے دنیا بھر کے پارلیمنٹیرینز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار، امن، انصاف اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنانے، آئینِ پاکستان کی بالادستی کو یقینی بنانے، پارلیمانی روایات کو فروغ دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری دیانت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتا رہے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *