Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر کل (یکم جولائی) سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

یکم جولائی 2026 سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کرکے نئی شرح نافذ کی جائے گی۔

جائیداد فروخت کرنے والے شخص سے مجموعی رقم کا 2.75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ جائیداد خریدنے والے شخص پر بھی پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1.25 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا۔

کل سے بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔ تمام کارپوریٹ کمپنیوں کی 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کل سے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس 0.5 فیصد عائد ہوگا۔

اسی طرح، 850 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی 35 سے 50 فیصد کم کر دی گئی، اطلاق کل سے ہوگا۔ آٹو پالیسی کے تحت آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 10 اور بائیکس پر 20 فیصد کم کی گئی۔

آٹو سیکٹر، ویجیٹیبل آئل، سونا چاندی اور موبائل پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 2، 2 فیصد کم ہیں۔ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم اور شرح کم کرنے سے ریونیو 47 ارب 6 کروڑ کم ہوگا جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کم کرنے سے بھی 65 ارب 57 کروڑ کا ریونیو کم ملے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 پہلے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صدرِ مملکت نے فنانس بل پر دستخط کیے۔

صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا تھا۔ پاکستانیخبریں

گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *