Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول خریدار کنسورشیم کے حوالے، نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلی فنانشل کلوزنگ مکمل ہونے کے بعد ایئرلائن کا انتظامی اختیار خریدار کنسورشیم کو منتقل کر دیا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق 29 جنوری 2026 کو ہونے والے شیئر خریداری معاہدے کی تمام شرائط مقررہ مدت میں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ اس دوران پی آئی اے کی پروازوں اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تسلسل بھی برقرار رکھا گیا۔

بیان کے مطابق خریدار کنسورشیم اب تک حکومت پاکستان کو 10 ارب روپے ادا کر چکا ہے، جبکہ پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد ایئرلائن کی مالی حالت کو مستحکم کرنا، فضائی بیڑے میں توسیع و جدت لانا، آپریشنل کارکردگی بہتر بنانا اور صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق آئندہ ایک سال میں دوسری فنانشل کلوزنگ تک کنسورشیم مزید 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ بقیہ 25 فیصد شیئرز کی خریداری کی صورت میں حکومت پاکستان کو مزید 45 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، جبکہ کنسورشیم بقیہ حصص خریدنے کا تحریری عندیہ بھی دے چکا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف، منصفانہ اور مسابقتی عمل کے ذریعے مکمل کی گئی، جو پاکستان میں معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور نجی شعبے کی شمولیت کے فروغ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *