Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام

بلوچستان کی بیوروکریسی کا قابلِ فخر سرمایہ: صالح محمد ناصر کی انتظامی بصیرت


تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

سرکاری نظم و نسق میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی غیر معمولی انتظامی بصیرت، پیشہ ورانہ مہارت، بے مثال دیانت اور غیر متزلزل احساسِ ذمہ داری کے باعث محض ایک عہدے تک محدود نہیں رہتیں بلکہ ادارہ جاتی استحکام، اصلاحات اور عوامی خدمت کی علامت بن جاتی ہیں۔ ایسے ہی باصلاحیت، مدبر اور دوراندیش افسران میں جناب صالح محمد ناصر کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے، جنہوں نے اپنی فکری پختگی، انتظامی فہم، غیر معمولی صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ذریعے صوبائی بیوروکریسی میں ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔یہ کہنا کسی مبالغے کے مترادف نہیں ہوگا کہ جناب صالح محمد ناصر کا شمار بلوچستان کے نہایت ذہین، قابل، باوقار اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اوصاف کے حامل سیکریٹریز میں ہوتا ہے۔ مختلف اہم محکموں میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے جہاں اپنی انتظامی قابلیت کا لوہا منوایا، وہیں شفاف طرزِ حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دے کر اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت بھی فراہم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ہمیشہ ایک قابلِ اعتماد، مدبر اور ریاست کا قیمتی انتظامی سرمایہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔بطور سیکریٹری لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ، جناب صالح محمد ناصر نے ادارہ جاتی اصلاحات، انتظامی شفافیت، نظم و ضبط اور عوامی مسائل کے مو¿ثر حل کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ ان کی قیادت میں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال، جوابدہ اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، جن کے مثبت اثرات نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔جناب صالح محمد ناصر کی شخصیت کا ایک قابلِ تحسین پہلو یہ بھی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی، اخلاقی اقدار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ضرورت مند افراد کی معاونت، ماتحت عملے کی حوصلہ افزائی اور سائلین کے مسائل کے فوری اور منصفانہ حل میں وہ قلبی اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ وقت کی پابندی، دیانت داری، فرض شناسی اور غیر معمولی احساسِ ذمہ داری ان کی شخصیت کے نمایاں اوصاف ہیں۔ وہ ہر ذمہ داری کو نہایت سنجیدگی، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی یا عذر پیش کرنے کی ضرورت کبھی محسوس نہیں ہوتی۔انتظامی نگرانی کے حوالے سے بھی ان کا طرزِ عمل مثالی ہے۔ وہ محض دفتری امور تک محدود رہنے کے بجائے مختلف ضلعی دفاتر اور ماتحت اداروں کے اچانک معائنے کرتے ہیں تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی، ملازمین کی حاضری، نظم و ضبط اور سرکاری امور کی انجام دہی کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ان کی انتظامی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے، جبکہ غفلت، بدانتظامی یا فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جناب صالح محمد ناصر کی انتظامی بصیرت صرف دفتری معاملات تک محدود نہیں بلکہ وہ اداروں میں اصلاح، استعدادِ کار میں اضافہ، احتساب، شفافیت اور عوامی اعتماد کے فروغ کو بھی اپنی ذمہ داری کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔ یہی خصوصیات انہیں ایک کامیاب منتظم، باوقار بیوروکریٹ اور عوام دوست سرکاری افسر کے طور پر ممتاز کرتی ہیں۔بلاشبہ، ایسے باکردار، فرض شناس اور اہل افسران کسی بھی حکومت اور معاشرے کے لیے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ جناب صالح محمد ناصر اپنی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں، غیر معمولی تجربے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ آئندہ بھی بلوچستان کی ترقی، ادارہ جاتی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود میں اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ اپنا مو¿ثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *