Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتلپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل

عوامی خدمت ہمارا مشن اور اولین ترجیح، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی سفر جاری رہے گا، سردارزادہ فیصل خان جمالی


گنداخہ:(نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما، عوامی لیڈر اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ محدود بجٹ کے باوجود عوامی خدمت کے سفر کو ہرگز نہیں روکا جائے گا۔ عوام کو تنہا چھوڑنا ہماری سیاست کا حصہ نہیں، بلکہ ان کے مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور محروم طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےصوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ ان کے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ انشاء اللہ اس اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ علاقے میں سڑکوں، تعلیم، صحت، آبنوشی، لائیو اسٹاک اور دیگر بنیادی شعبوں کی ترقی کے لیے محدود بجٹ کے باعث تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ ترقی کا سفر کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری عوام کی مشترکہ جدوجہد ہے۔ہم حکومت بلوچستان کے تعاون سے گنداخہ، اوستا محمد اور پورے حلقے کو ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات سے آراستہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی جدوجہد پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *