Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے اے ایس ایف افسر کی تشدد زدہ لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 58 سالہ محمد وسیم کا تعلق کراچی سے تھا۔ انہیں رواں سال 20 مئی کو ایک ساتھی سمیت قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا سے اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی جارہے تھے۔
واقعے کے بعد سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مغوی افسر اور ان کے ساتھی کی بازیابی کے لیے پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

ایس پی قلات زاہد حسین نے تصدیق نے بھی واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ محمد وسیم کی لاش کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے تقریباً دو کلومیٹر مشرق کی جانب ایک ویران مقام سے ملی۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
پولیس نے لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات منتقل کیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردی۔
پولیس کے مطابق اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم احمد 20 مئی کو اپنے ساتھی کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔ وہ ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس میں دو ڈرائیور بھی موجود تھے۔
راستے میں گاڑی شاہراہ سے اتر کر قلات کے علاقے محمد تاوا میں واقع چیری کے باغات کی جانب گئی جہاں سے چیری خرید کر کراچی منتقل کی جانی تھی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور اضافی آمدن کے لیے چیری کے ڈبے گاڑی میں لوڈ کرکے کراچی پہنچاتے پیں۔

قلات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کئی کارروائیاں ہو چکی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گاڑی محمد تاوا کے علاقے میں پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ مسلح افراد شناخت کے بعد محمد وسیم احمد اور ان کے ساتھی کو اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ گاڑی اور دونوں ڈرائیوروں کو بعد میں چھوڑ دیا۔ ڈرائیوروں نے واقعے کی اطلاع صدر پولیس سٹیشن قلات میں دی جس کے بعد مغویوں کی تلاش شروع کی گئی۔
قلات اور اس سے ملحقہ علاقے عسکریت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس سمجھے جاتے ہیں اور یہاں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت مختلف واقعات پیش آ چکے ہیں۔
اغوا کے اس واقعہ کی ذمہ داری بھی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ذمہ داری قبول کی تھی۔
تاہم محمد وسیم احمد کے ہمراہ اغوا ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *