Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں بلیک لائیولی کو دعوت، کیا پرانی کشیدگی ختم ہو رہی ہے؟

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی کے درمیان تعلقات میں بہتری کی خبروں نے ایک بار پھر مداحوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ نئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی متوقع شادی میں شرکت کے لیے بلیک لائیولی کو خصوصی دعوت دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں بلیک لائیولی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جسے دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے جاری سرد مہری کے خاتمے کی ابتدائی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی گفتگو کے دوران سوئفٹ نے لائیولی کو 3 جولائی کو نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہونے والی اپنی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اندرونی ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان حالیہ رابطے محتاط مگر مثبت نوعیت کے رہے ہیں اور تعلقات میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق بلیک لائیولی بھی اس اہم تقریب میں شرکت کی خواہش رکھتی ہیں اور وہ اس ہائی پروفائل ایونٹ سے دور نہیں رہنا چاہتیں۔

تاہم اس حوالے سے تمام ذرائع متفق نہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی حالیہ فون کال یا باقاعدہ صلح کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق قانونی تنازعات کے بعد تعلقات میں بہتری کے دعوؤں کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی ماضی میں قریبی دوست سمجھی جاتی تھیں، تاہم فلم It Ends With Us سے متعلق تنازعات اور اداکار جسٹن بالدونی کے ساتھ قانونی کشیدگی کے دوران دونوں کے تعلقات میں دوری پیدا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق اس تنازع کے دوران ٹیلر سوئفٹ کا نام بھی بعض قانونی اور میڈیا مباحث میں لیا گیا، جس پر گلوکارہ نے ناراضی اور ناخوشگواری کا اظہار کیا تھا۔ مبصرین کے مطابق اسی مرحلے پر دونوں شخصیات کے درمیان اعتماد متاثر ہوا۔

دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی متوقع شادی بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب 3 جولائی کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہو سکتی ہے، جس میں 1100 سے 1200 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی اور رازداری کے انتظامات کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، جن میں محدود رسائی، خصوصی ٹرانسپورٹ اور محفوظ پارکنگ سہولیات شامل ہیں تاکہ میڈیا اور پاپارازی کی غیر ضروری مداخلت سے بچا جا سکے۔

ممکنہ مہمانوں کی فہرست میں زوئی کراوٹز، ایڈ شیران، سوکی واٹر ہاؤس، بینسن بون اور ہیم فیملی کے متعدد افراد کے نام بھی زیر گردش ہیں، تاہم تقریب کے منتظمین یا متعلقہ شخصیات کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *