Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

عوام دشمن مسترد کرتے ہیں،مظلوم عوامی تحریک

عوام دشمن مسترد کرتے ہیں،مظلوم عوامی تحریک
بجٹ میں ملازمین کے لئے 7 فیصد رکھنا اور انکے خلاف انتقامی کارروائی سراسر ناانصافی ہے.اسلم اچکزئی
ہم عوام اور ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑسکتے انکے حقوق کا دفاع ہم پر فرض ہے. رہنماؤں کا مشترکہ بیان
کوئٹہ (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی. روف آزاد. آغاجان ہمدرد. محمد دین خلجی. اسلم زرکون.سمیت دیگر رہنماؤں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عام عوام، سرکاری ملازمین، مزدوروں، بے روزگار نوجوانوں اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں رکھا گیا، جو شدید مایوسی کا باعث ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے عوام اور ملازمین اس امید کے ساتھ بجٹ کے منتظر تھے کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان اور معاشی مشکلات کے پیش نظر انہیں خصوصی ریلیف دیا جائے گا، مگر حکومت نے صرف سات فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرکے لاکھوں ملازمین کے ساتھ مذاق کیا ہے، جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی اور ناقابل قبول ہے۔اسلم اچکزئی نے کہا کہ حکومت ایک جانب بجٹ کو سرپلس اور ٹیکس فری قرار دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے جبری ریٹائرمنٹ اور ملازمین کے خلاف اختیار کیے گئے اقدامات کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے تمام فیصلوں پر فوری نظرثانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں بے روزگاری، غربت اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، لہٰذا حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کرتی، بے روزگار نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے جامع پالیسی مرتب کرتی۔
صوبائی صدر مظلوم عوامی تحریک پاکستان اسلم اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ میں ضروری ترامیم نہ کیں اور ملازمین و عوام کو حقیقی ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر آواز بلند کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *