Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

باپ محبت، قربانی اور استقامت کا عظیم استعارہ ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد محترم غلام قادر بگٹی سمیت دنیا بھر کے تمام والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ محبت، قربانی، رہنمائی اور استقامت کا عظیم استعارہ ہے جو اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن قربانی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی بہترین تربیت پر استوار ہوتی ہے۔ والدین کی بے لوث محبت، انتھک محنت اور ان گنت قربانیاں ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد کی دعائیں اور رہنمائی ہمیشہ ان کی زندگی میں طاقت، حوصلے اور کامیابی کا ذریعہ رہی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام والدین کو صحت، خوشی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور مرحوم والدین کی مغفرت فرمائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *