Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

اٹک میں سی ٹی ڈی کے ایک آپریشن کے دوران 5 خطرناک دہشت گرد مقابلے کے بعد مارے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اہم آپریشن کیا، جس کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کی گئی تھی، تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ کارروائی کے ذریعے ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ اٹک کے سرحدی علاقوں میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *