Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

پنجاب کابینہ کا اجلاس؛ مریم نواز نے نئے مالی سال کابجٹ پیش کرنے کی منظوری دیدی


پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مالیاتی اہداف اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بجٹ میں شامل مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق تجاویز بھی زیر غور رہیں۔ اجلاس کے شرکا بجٹ کی مختلف شقوں اور ان کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اسمبلی اراکین کو بڑی تعداد میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *