Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

سردارزادہ فیصل خان جمالی عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، میر مرزا خان مینگل


گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) سیاسی و سماجی شخصیت اور جنرل کونسلر نوشکی جدید میر مرزا خان مینگل نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی علاقے کی ترقی، عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردارزادہ فیصل خان جمالی نے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے۔میر مرزا خان مینگل نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقے میں سڑکوں کی تعمیر، صحت و تعلیم کی سہولیات کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور عوامی مفاد کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ خریف سیزن کے دوران ٹیل کے علاقوں تک زرعی پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم سردار محمد ہارون خان جمالی، سردارزادہ فیصل خان جمالی اور میر ضرار ناصر خان جمالی کی مشترکہ کاوشوں سے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی، جس سے زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملا اور زمینداروں کو فائدہ پہنچا۔میر مرزا خان مینگل نے امید ظاہر کی کہ رواں سال بھی زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل کے علاقوں تک فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کسان برادری کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ عوام سردارزادہ فیصل خان جمالی کی عوام دوستی، خوش اخلاقی اور خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں علاقے کی ترقی و خوشحالی کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *