Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادانجماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادان

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سیکرٹری بابر خان

سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں چیف انجینئر نصیر آباد زون محمد بشیر ناصرچیف انجینئر قلات و خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی چیف انجینئر لورالائی و ڑوب زون قاضی نورالحق ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی کے حکام اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت مختلف سڑکوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا متعلقہ حکام نے منصوبوں کی فزیبلٹی تخمینہ لاگت تکنیکی پہلوو¿ں اور مجوزہ مدتِ تکمیل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی نے مختلف نئے روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق متعدد اسکیموں کی منظوری کی سفارش بھی کیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور شدہ منصوبوں پر جلد از جلد عملی کام کے آغاز کے لیے تمام قانونی انتظامی اور تکنیکی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں گے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور عوام کو بہتر سفری و تعمیراتی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *