Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

لبنان کے صدر نے اسرائیل کو مذاکرات کی دعوت دے دی

لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا استحکام صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے طاقت کا استعمال مستقل امن کی ضمانت نہیں بن سکتا۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی قیادت اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں فریق سنجیدگی سے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان گفتگو کے لیے تیار ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے۔

لبنانی صدر نے زور دیا کہ فوجی کارروائیاں ماضی میں بھی پائیدار سلامتی فراہم نہیں کر سکیں اور آئندہ بھی یہ راستہ خطے کے عوام کو امن نہیں دے سکتا۔

جوزف عون نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا سیاسی معاہدے سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ان کے مطابق زیرِ غور فریم ورک مکمل امن معاہدے کے بجائے عدم جارحیت کی بنیاد پر استوار ہوگا جو مستقبل میں وسیع تر امن عمل کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اپنی سفارتی حکمت عملی میں 2002 کی عرب امن تجویز کو بنیادی حوالہ سمجھتا ہے جس میں فلسطینی ریاست کے قیام اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے بدلے عرب ممالک اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی بات کی گئی تھی۔

لبنانی صدر کے مطابق واشنگٹن کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان رابطے اور مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کا مقصد مکمل جنگ بندی اور سرحدی کشیدگی کے مستقل خاتمے کے لیے قابلِ قبول حل تلاش کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *